پیاروں کی یادیں، محبتیں 81 ویں سالگرہ کاتحفہ، مستنصرحسین تارڑ

        پیاروں کی یادیں، محبتیں 81 ویں سالگرہ کاتحفہ، مستنصرحسین تارڑ

  



ملتان(اے پی پی) معروف ناول نگار،سفرنامہ نگار، کالم نگار اور دانشور مستنصر حسین تارڑ نے کہا ہے کہ اللہ نے مجھے میری توقع سے زیادہ عطا کیا۔ میں نے ایک بہت خوبصورت زندگی گزاری ہے اور 81ویں سالگرہ کے موقع پر میرے پاس اپنے پیاروں کی یادیں اور لوگوں کی محبتیں ہیں۔ یہی میرا اثاثہ ہے اور یہی81ویں سالگرہ کا تحفہ ہے، ان خیالات کااظہارانہوں نے اپنے جنم دن کے موقع پر اے پی پی سے خصوصی بات چیت کے(بقیہ نمبر57صفحہ12پر)

دوران کیا۔ مستنصر حسین تارڑ یکم مارچ 1939ء کو لاہور میں پیدا ہوئے۔ ا?پ کا آبائی تعلق گجرات سے ہے۔ ان کے ناولوں، کالموں،سفرناموں اورافسانوں کے مجموعوں کی تعداد 100کے لگ بھگ ہے۔ مستنصر حسین تارڑ نے کہاکہ دو روز پہلے میں اپنے آبائی گاؤں بھی گیا تھا جہاں میں نے اپنے خاندان کے لوگوں کے ساتھ سالگرہ منائی۔ انہوں نے مزید کہاکہ میری کوئی ایسی خواہش نہیں جو پوری نہ ہوئی ہو اور اس کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ میں نے خواہشوں پر لگام رکھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جومل جائے اسی پر قناعت کرتا ہوں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر