سائنس و ٹیکنالوجی کو ترقی کا ذریعہ بنانا ہوگا: منصور اکبر کنڈی

سائنس و ٹیکنالوجی کو ترقی کا ذریعہ بنانا ہوگا: منصور اکبر کنڈی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ملتان (سٹاف رپورٹر)انسٹی ٹیوٹ آف پیو ر اینڈ اپلائیڈ بیالوجی بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان کے زیراہتمام زوآلوجی 8th سالانہ زکرین ایسوسی ایشن آف زوآلوجسٹ کی ایلومینائی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی نے (بقیہ نمبر58صفحہ12پر)

کہا ہے کہ ہمارے ماحولیات میں نباتات اور جانوروں کا ایک مقام ہے جس کی اہمیت سے سائنس فیکلٹی خوب واقف ہے اور وہ یہ بھی جانتی ہے کہ ہمارے باغوں میں بعض پرندے کیوں نہیں آتے بعض پودے کیوں معدوم ہوتے جارہے ہیں. جگنو دکھائی کیوں نہیں دیتے. ایسے میں آپ لوگوں کا کمال یہ ہے کہ آپ نے سابق طالب علموں کو بلاکر انہیں یونیورسٹی کے ماحول کا حصہ بنا دیا ہے.وائس چانسلر نے کہاکہ معاشرے میں ترقی کا تصور اس وقت ممکن ہے جب سائنسی معلومات اور ٹیکنالوجی کو ترقی کا زینہ بنایاجائے. انہوں نے کہاکہ سائنسی تحقیق کا اصل مقصد اس سے حاصل ہونے والے ثمرات سے عوام کو فائدہ پہنچانا ہوتا ہے.پرووائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر علیم احمد خان نے ایلومینائی کی زوآلوجی کی مختلف شعبہ جات میں خدمات کو اجاگر کیا اورکہا کہ موجودہ طلباء محنت اور ایمانداری کے ساتھ تعلیم حاصل کریں.انہوں نے کہاکہ کسی کو معاف کردینا انسانیت کے اعلی ترین اقدار ہیں. اللہ تعالی کے فرشتے اس کے لیے دعا کرتے ہیں.آخر میں وائس چانسلر نے سا بقہ طلباء کو شیلڈز دیں جو کہ مختلف اداروں میں زکریایونیورسٹی کا نام روشن کررہے ہیں.2019 میں جنہوں نے پی ایچ ڈی مکمل کی ان کو بھی ایوارڈز دیے گئے.تقریب میں چیف لائبریرین نوشاد غضنفر اور ریاض احمد لیبارٹری اٹینڈنٹ کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ بھی دیا گیا. تقریب میں پروفیسر ڈاکٹر امجد فاروق، پروفیسر ڈاکٹر محمد نعیم، ڈاکٹر فرہان اقبال، ڈاکٹر ریحانہ اقبال، ڈاکٹر ثمرہ مسعود، ڈاکٹر غلام یسین، ڈاکٹر کوثر حسین شاہ، ڈاکٹر احمد علی، ڈاکٹر فاروق احمد اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور، ڈاکٹر ریاض الحق رامے، ڈاکٹر محمد تنویر، ڈاکٹر عصمت اللہ اور سابق و موجودہ طلباء کی کثیر تعداد نے شرکت کی.