نیشنل اوپن پولو چیمپئن شپ،ساتویں روز 2میچز کاانعقاد

نیشنل اوپن پولو چیمپئن شپ،ساتویں روز 2میچز کاانعقاد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (سپورٹس رپورٹر) لاہور پولو کلب کے زیراہتمام زمین نیشنل اوپن پولو چیمپئن شپ برائے قائداعظم گولڈ کپ 2020ء کے ساتویں روز دو دلچسپ میچز کھیلے گئے۔ پہلے میچ میں اے ایس سی پولو ٹیم نے گارڈ گروپ /آرٹیما میڈیکل کی ٹیم کو 9-7 سے جبکہ دوسرے میچ میں پی بی جی پولو ٹیم نے پی بی جی رسالہ کو 12-6 سے ہرا دیا۔ تفصیلات کے مطابق زمین نیشنل اوپن کے مقابلے دیکھنے کیلئے تماشائیوں کی اچھی تعدادموجود تھی۔ اس موقع پر لاہور پولو کلب کے صدر ملک عاطف یار ٹوانہ، ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر اعظم حیات نون، آغا مرتضیٰ، عثمان حئی، ثاقب خان خاکوانی،آغا نجیب رضا، سیکرٹری کرنل (ر) مدثر شریف، زمین ڈاٹ کام کی ٹیم اور فیملیز کی بڑی تعداد موجود تھی۔ پہلے میچ میں اے ایس سی پولو ٹیم نے گارڈ گروپ /آرٹیما میڈیکل کو 9-7 سے ہرا دیا۔ اے ایس سی پولو ٹیم کی طرف سے راجہ سمیع اللہ نے شاندار کھیل پیش کیا اور چار گول سکور کیے جبکہ دیگر میں ممتاز عباس نیازی نے تین جبکہ الیوکیو سیلسٹینو نے دو گول سکور کیے۔ گارڈ گروپ /آرٹیما میڈیکل کی طرف سے دانیال شیخ نے تین، جارج میرک نے دو جبکہ تیمور علی ملک اور راجہ تیمور ندیم نے ایک ایک گول سکور کیا۔ دوسرے میچ میں پی بی جی رسالہ کی ٹیم نے پیبل بریکر کو 12-6 سے ہرا دیا۔ پی بی جی رسالہ کی طرف سے نکلوس ری سائٹ نے پانچ، حمزہ مواز نے چار جبکہ راجہ میکائل سمیع نے تین گول سکور کیے جبکہ پیبل بریکر کی طرف سے خوان کروز لوساڈ ا نے تین، محسن عطا کھوسہ نے دو جبکہ احمد علی ٹوانہ نے ایک گول سکور کیا۔