ضلعی انتظامیہ ذخیرہ اندوزوں کیخلاف سخت ایکشن لے، سید فخرامام
ملتان (سٹی رپورٹر)چیئرمین کشمیر کمیٹی پاکستان سید فخر امام نے کہا ہے (بقیہ نمبر60صفحہ12پر)
کہ دو قومی نظریہ کے تحت آج ہمارا ملک پاکستان آزاد اور خود مختار ہے نریندر مودی کا بھارت کشمیر میں غیر مسلموں خصوصاً ہندوؤں کی آباد کاری چاہتا ہے گاندھی اور نہرو خود مختار سیکولر ہندوستان کی بات کرتے تھے، آج بھارت بہت تنگ نظری کا شکار ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن ملتان کے زیراہتمام ای لائبریری ملتان میں منعقدہ خصوصی سیمینار بعنوان ”قائد اعظم ؒ کا فلسفہ دو قومی نظریہ۔ ایک حقیقت“ سے صدارتی خطاب میں کیا اس موقع پر سید فخر امام نے کہا کہ ہمیں قائد اعظم محمد علی جناح کی سوچ کے تحت اپنے ملک کی ترقی و کامرانی کے لیے کام کرنا ہوگا ہم اپنے آپ کو منظم کریں اور سائنس و ٹکنالوجی کے ذریعے دنیا کا مقابلہ کریں۔ سید فخر امام کا مزید کہنا تھا کہ قائد اعظم محمد علی جناح ایک سچے،کھرے،دیانتدار اور ایماندار لیڈر تھے جنہوں نے اپنی دور اندیشی کے بنا پر ہمارے لئے آزاد و خود مختار پاکستان حاصل کیا پاکستان ہمیں ایسے ہی نہیں مل گیا اس اس کے لئے ہمارے آباء و اجداد نے لاکھوں جانوں کا نظرانہ پیش کیا ہمیں اس کی قدر کرنی چاہیے۔سید فخرامام شاہ کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں اپنے آپ کو منظم اور اقتصادی طور پر بہتر بنانا ہے ہمیں سائنس اور ٹیکنالوجی کی طرف جانا ہے اور قائداعظم کے فرمان تنظیم اتحاد اور یقین محکم کے مطابق ترقی کرنا ہے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر حمید رضا صدیقی مخدوم شعیب اکمل ہاشمی ڈاکٹر محمد اکمل مدنی۔ ایم پی اے حسینہ ناز اور قربان فاطمہ نے کہا کہ مسلمانوں کو آپسی اتحاد و یگانگت کا عظیم مظاہرہ کرنا ہوگا تبھی دنیا کا مقابلہ کر سکیں گے آج اسلام کے دشمن ہمارے آپسی اختلافات سے فائدہ اٹھا کر دین اسلام اور مسلمانوں کو نقصان پہنچا رہے ہیں آج قائداعظم محمدعلی جناح کو غلط کہنے والے ان کے دو قومی نظریہ کے فلسفے کو ماننے پر مجبور ہیں اور وہ سچ بن کر آج دنیا کے سامنے ہے پروفیسر ڈاکٹر حمید رضا صدیقی، مخدوم شعیب اکمل قریشی ہاشمی حسینہ ناز، قربان فاطمہ، ڈاکٹر محمد اکمل مدنی، نعیم اقبال نعیم، ا محمد سلیم، رانا ولایت علی، قاری غلام دستگیر خان حامدی، ملک محمد یوسف، الحاج محمد اشرف قریشی، رانا محمد اسلم ساغر، پروفیسر عنایت علی قریشی،خواجہ مظہر الحق صدیقی، چیئرمین شعبہ مکینیکل انجینئرنگ بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان ڈاکٹر فرخ ارسلان صدیقی، پروفیسر عبد الماجد وٹو، میاں عامر محمود نقشبندی، پروفیسر نصرت محمود خان،قمر دانش ہاشمی، سید محمد علی رضوی، مختار سومرو، رانا جنید یاسین، ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن کے عہدے داران سینئر وائس چیئرمین سید شوکت شاہ بخاری پروفیسر اعظم حسین،ملک محمد شاہد یوسف، ملک محمد عمران یوسف،علی رضا مرزا، محمد ارسلان سرفراز، حافظ عبدالرحمن، مریم محمود و دیگر نے بھی خطاب کیا
خانیوال (نمائندہ پاکستان)چیئرمین کشمیر کمیٹی پاکستان سیدفخرامام (بقیہ نمبر59صفحہ12پر)
شاہ نے کہا کہ قائد اعظم کے فرمودات کے مطابق اگر پاکستان کا ہر فرد اپنی ذمہ داریاں اور فرائض دیانتداری کے ساتھ سرانجام دے تو ملک کو ترقی سے کوئی نہیں روک سکتا- پاکستانی باصلاحیت قوم ہیں جس پر توجہ دے کر نہ صرف ان کی صلاحیتوں کو ابھارا جاسکتا ہے بلکہ ملک کو ترقی یافتہ اقوام کی صف میں شامل کیا جاسکتا ہے- وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملک میں ترقی کا سفر شروع ہوچکا ہے اب ہر شخص کو اپنے ذمہ کا کردار ادا کرنا ہوگا -سرکاری افسران اپنے ذمہ دیے گئے کاموں کو ایمانداری کے ساتھ سرانجام دیں ضلع خانیوال میرا اپنا گھر ہے اس کی ترقی کے لئے جو کچھ ہوسکا کروں گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ جناح لائبریری ہال خانیوال میں،،ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی،، کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا - ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی بھی ان کے ہمراہ تھے- جبکہ سید عابد امام شاہ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد اکرام ملک،اڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمداختر منڈھیرا،اسسٹنٹ کمشنرز خانیوال، کبیروالا،جہانیاں،میاں چنوں شبیر احمد ڈوگر،حافظ محمد مدثر،بابر سلیمان،ذیشان ندیم،ڈی ایس پی محمد شمس سمیت وفاقی و صوبائی محکموں کے ضلعی سربراہان نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے اجلاس میں چیئرمین کشمیر کمیٹی پاکستان سید فخرامام شاہ کو ضلع میں جاری ترقیاتی کاموں پر کام کی رفتار،کرونا وائرس،پولیو،ڈینگی کی روک تھام بارے اقدامات،کلین اینڈ گرین پاکستان مہم،امن و امان کی صورتحال،تعلیم و صحت کی سہولیات،ناجائز منافع خوروں کے خلاف کارروائیوں بارے تفصیلی بریفنگ دی۔چیئرمین کشمیر کمیٹی نے اجلاس میں ہدایت کی کہ ضلع میں جاری ترقیاتی منصوبہ جات میں استعمال ہونے والے مٹیریل کا لیبارٹری سے تجزیہ کرایا جائے- انہوں نے کہا کہ ضلع خانیوال حکومت کی خصوصی توجہ کا مرکز ہے اس لئے شجر کاری سمیت دیگر حکومتی اہداف کے حصول کے لیے تمام محکمہ جات اپنی تمام تر صلاحیتوں کو وقف کر دیں انہوں نے کہا کہ فاصلاتی نظام تعلیم کے تحت ضلع میں پی ایچ ڈی کلاسز کے آغاز کے لیے اقدامات کیے جائیں انہوں نے کہا کہ جرائم کی روک تھام کے لیے نوجوانوں میں کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دیا جائے،میونسپل کمیٹیز اٹھائے گئے کوڑاکرکٹ کو مناسب طریقہ سے تلف کریں،محکمہ زراعت فصلوں کی پیداوار میں اضافہ کے لئے کاشتکاروں کی بھرپور رہنمائی کرے ضلع میں کیٹل فارمنگ کو بھی فروغ دیا جائے-_ انہوں نے مزید کہا کہ کرونا وائرس سے متاثرہ ممالک سے آنے والے شہریوں کی سکریننگ کی جائے -سیدفخرامام شاہ نے مزید کہا کہ ناجائز منافع خوری کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے ضلع میں ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے-چیئرمین کشمیر کمیٹی پاکستان نے مزید کہا کہ عالمی سطح پر زندگی کے تمام شعبوں اور چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لیے معیاری تعلیم کو فروغ دینا ہوگا۔
فخرامام