پی پی 263،دوسڑکوں کی تعمیر کیلئے 7کروڑ کی گرانٹ ر یلیز
رحیم یارخان(بیورورپورٹ)حلقہ پی پی 263 میں دوسڑکوں کی تعمیرکیلئے 7کروڑروپے کی گرانٹ جاری کردی گئی‘۔تفصیل کے مطابق ممبران قومی وصوبائی اسمبلی (بقیہ نمبر51صفحہ12پر)
چوہدری جاویداقبال وڑائچ اورچوہدری محمدشفیق عوام سے کیے وعدوں کی تکمیل کے لیے بھرپورکوشاں ہیں‘ ممبران اسمبلی کی کاوشوں سے حلقہ پی پی263کی دوسڑکوں جوعرصہ درازسے آمدورفت میں پریشانی کاباعث بنی ہوئی تھیں کی تعمیرکیلئے 7کروڑروپے کی گرانٹ جاری کردی گئی ہے جس میں چک نمبر131پی تابنگلہ منٹھارروڈاورترنڈہ سوائے خان سے چک عباس روڈشامل ہیں‘ مذکورہ سڑکوں کی آبادیوں کے مکینوں نے خوشی کااظہار کرتے ہوئے ممبران اسمبلی کے اقدامات کوسراہا‘ سڑکوں کی تعمیرآئندہ ہفتے شروع ہوجائے گی۔
ریلز