پی ایس ایل، زیادہ چھکے، واٹسن نے کامران اکمل کا ریکارڈ توڑ دیا

پی ایس ایل، زیادہ چھکے، واٹسن نے کامران اکمل کا ریکارڈ توڑ دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکے اوپنر شین واٹسن نے پشاور زلمی کے وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل کا پی ایس ایل میں سب سے زیادہ چھکوں کا ریکارڈ توڑ دیا۔ویب سائٹ ”کرکٹ پاکستان“ کے مطابق ہفتے کوملتان سلطانز کے لیگ اسپنر عمران طاہر کو چھکا جڑتے ہی واٹسن نے ٹورنامنٹ میں کامران اکمل کے 73 سکسرز کے ریکارڈ کو پیچھے چھوڑ دیا۔ وہ پی ایس ایل کے چاروں گذشتہ ایڈیشنز کا حصہ رہے مگر بہترین پرفارمنس 2019 میں سامنے ا?ئی جب کوئٹہ گلیڈی ایٹرکو پہلی بار چیمپئن بننے میں مدد دینے کے ساتھ ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی کا بھی اعزاز حاصل کیا۔