پی ایس بی کا خواتین سپورٹس فیسٹیول آج سے شروع ہوگا
اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان سپورٹس بورڈ کے زیراہتمام خواتین سپورٹس فیسٹیو ل (آج)اتوار سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس، اسلام آباد میں شروع ہوگی، چیئرمین آرگنائزنگ کمیٹی و ڈپٹی ڈائریکٹرجنرل(ٹیکنکل)محمد اعظم ڈار نے بتایاکہ ایونٹ کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں اور ایونٹ میں گیارہ خواتین کھیلوں کے مقابلے ہونگے، جن میں ٹینس، ہاکی، تائیکوانڈو، نیٹ بال، بیس بال، ٹیبل ٹینس، والی بال، جوڈو، سوئمنگ، فٹ بال اورسوکر فٹ سال کے مقابلے شامل ہیں۔
تفصیلات کے مطابق 2 مارچ کوٹینس اور ہاکی، 3 مارچ کو تائیکوانڈو اور نیٹ بال، 4 مارچ کو بیس بال اور ٹیبل ٹینس، 5 مارچ کو والی بال، 6 مارچ کو جوڈو، 7 مارچ کو سوئمنگ اور فٹ بال اور 8 مارچ کو سوکر فٹ سال کے مقابلے کھیلے جائیں گے، انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کو میڈلز، ٹرافیاں، اسناد اور ریفرشمنٹ بھی دی جائے گی۔