بدترین مہنگائی سے غریبوں کے چولہے ٹھنڈے،ملکی صورتحال سنگین ہوگئی، ذیشان اختر
بہاول پور(بیورورپورٹ) نائب امیر صوبہ جماعت اسلامی جنوبی پنجاب سید ذیشان اختر نے کہاہے کہ ایل پی جی گیس کی قیمت میں 50 روپے کا اضافہ غریبوں کا معاشی(بقیہ نمبر53صفحہ12پر)
قتل ہے۔ پی ٹی آئی کی حکومت نے بدترین مہنگائی سے لوگوں کے صبر کا پیمانہ لبریز کردیا ہے۔ پیٹرول،بجلی،گیس اور روزمرہ استعمال کی چیزوں کی مسلسل مہنگائی عمران خان کے ویژن کی مکمل ناکامی ہے۔ سراج الحق کے وژن کے مطابق آئندہ ماہ مارچ میں کمرتوڑ مہنگائی کے خلاف مارگئی مہنگائی کے سلوگن سے روڈ کارواں کا انعقاد کرے گی۔ شہر بھر کی یونین کونسلوں میں کمرتوڑ مہنگائی کے خلاف جلسہ عام کا انعقاد کیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان صاحب خود کہا کرتے تھے کہ قیمتیں بڑھا کر ریونیو اکھٹا کرکے حکومت چلانا تو نالائق اور نا اہل لوگوں کا طریقہ رہا ہے اور آج وہ خود اس پر عمل پیرا ہیں۔ تبدیلی سرکارینے 18 ماہ کے اپنے دورے اقتدار میں اپنی نا اہل ٹیم کی بدولت ملکی معیشت کا جنازہ نکال دیا ہے جس کی وجہ سے ملک میں ریکارڈ بدترین مہنگائی نے غریبوں کے چولہے بند کردیئے ہیں۔ اگر وزیر اعظم کا دوافراد کا کچن 2 لاکھ میں گزارا نہیں کرسکتا تو 15 ہزار والا ملازم کہاں جائے۔ ملک کی 80 فیصد آبادیدو وقت کی روٹی کیلئے پریشان ہے۔
ذیشان اختر