اٹلی، فٹبال کلب کے3کھلاڑیوں آفیشل میں کورونا کی تصدیق

اٹلی، فٹبال کلب کے3کھلاڑیوں آفیشل میں کورونا کی تصدیق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


روم (این این آئی)اٹلی کے فٹ بال کلب کے 3 کھلاڑی اور ایک آفیشل میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پوری فٹ بال ٹیم کو قرنطینہ میں رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔۔

اطالوی کلب کے ترجمان کے مطابق تھرڈ ڈویڑن اطالوی فٹ بال کلب ’یو ایس پیانیز‘ کے کھلاڑی ’ایلیزینڈریا‘ میں چمپئن شپ میچ کے دوران وائرس کا شکار ہوئے۔اٹلی میں کورونا وائرس سے 17 ہلاکتوں اور 650 افراد کے متاثر ہونے کے بعد شمالی اٹلی میں سیریز اے کے میچز بند فٹ بال اسٹیڈیم میں کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔یووینٹس اور انٹر میلان کے میچز بھی تماشائیوں کے بغیر ہوں گے۔