بین الصوبائی نیٹ بال چمپئن شپ آج شروع ہوگی

بین الصوبائی نیٹ بال چمپئن شپ آج شروع ہوگی

  



اسلام آباد (این این آئی)پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام بین الصوبائی نیٹ بال چمپئن شپ (آج) پیر سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس کے حمیدی ہال میں شروع ہوگی۔ چمپئن شپ کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی سی بی آر ہاؤسنگ سوسائٹی کے صدر الطاف احمد بٹ ہونگے جو کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑی میں ٹرافیاں، میڈلز اور اسناد تقسیم کریں گے۔ پاکستان نیٹ بال ٹیمیں کے صدر مدثر آرائیں کے مطابق مرد اور خواتیں کی چھ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن شپ میں سندھ، پنجاب، خیبرپخونخوا، گلگت بلتستان، اسلام آباد اور آزاد جموں و کشمیر کی مرد اور خواتین کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔

، چمپئن شپ میں پنجاب کی ٹیم مردوں اور سندھ کی ٹیم خواتین کے ایونٹ میں اپنے اپنے ٹائٹلز کا دفاع کریں گی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی