میٹرو پولیٹن کارپوریشن، متعدد عمارتوں، نامکمل پلازہ کی کرایہ پر نیلامی نہ ہونے سے محکمہ کوبھاری نقصان

میٹرو پولیٹن کارپوریشن، متعدد عمارتوں، نامکمل پلازہ کی کرایہ پر نیلامی نہ ...

  



ملتان (سپیشل رپورٹر) میٹرو پولیٹن کارپوریشن ملتان کی 5خالی پلاٹ، 2کوٹھیوں اور شاہین مارکیٹ کے نامکمل پلازہ کی کرایہ پر نیلامی نہ ہونے سے محکمہ کو سالانہ (بقیہ نمبر55صفحہ12پر)

کروڑوں روپے کے ریونیو سے محروم ہونا پڑا ہے۔ سابق میئر ملتان نویدالحق آرائیں کے دور میں زیر ٹینکی شاہین مارکیٹ، نامکمل شاہین مارکیٹ، فائن مارکیٹ مع دوکان، چونگی نمبر 14پر خالی پلاٹ برائے دوکانات، عقب تاج محل سینما، اراضی برائے پٹرول پمپ، رہائش عقب پیزا ہٹ، گلگشت کالونی، چونگی نمبر 8خالی پلاٹ، نامکمل پلازہ حسین آگاہی بیسمنٹ کی کرایہ پر نیلامی کیلئے سمری بنائی گئی تھی لیکن سابق ڈی سی ملتان مدثر ریاض ملک نے نیلامی غیر قانونی قرار دیکر نیلام رکوا دی تھی، دو سال سے نیلامی نہ ہونے سے محکمہ کو کروڑوں روپے کے حکومتی ریونیو سے محروم ہونا پڑا ہے۔

نقصان

مزید : ملتان صفحہ آخر