عوام کا لوٹا ہوا پیسہ ہر صورت واپس لائیں گے،مومنہ وحید

عوام کا لوٹا ہوا پیسہ ہر صورت واپس لائیں گے،مومنہ وحید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) چیئر پرسن سٹینڈنگ کمیٹی فار چیف منسٹر انسپیکشن ٹیم و رکن پنجاب اسمبلی مومنہ وحید نے کہا ہے کہ چوروں کو نہیں چھوڑیں گے. عوام کا لٹا ہوا پیسہ واپس لیں گے. زخیرہ اندازوں کے خلا ف کارروائی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے اور اس ذمہ داری کو ہر صورت نبھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی اقتصادی ترقی کیلئے نیا لائحہ عمل مرتب کیا ہے۔. ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے. ملک کی ترقی کے لئے ہر سطح پر اقدامات کئے جارہے ہیں. وزیر اعظم تمام امور کی خود نگرانی کررہے ہیں. انہوں نے کہاکہ بے وسیلہ افرادکے لئے احساس پروگرام شروع کیاہے جبکہ اشیا ضرورت پر سبسڈی بھی فراہم کی جارہی ہے. نادار افراد کی امداد کے لئے دیگر اقدامات بھی کئے جارہے ہیں. عوام کے مسائل حل کرنے کے لئے تاریخ ساز اقدامات کئے ہیں