عوام کے مسائل انکی دہلیزپرحل کریں گے، ملک عامر ڈوگر

عوام کے مسائل انکی دہلیزپرحل کریں گے، ملک عامر ڈوگر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ملتان (سپیشل رپورٹر) تحریک انصاف کے دور حکومت میں عوام کے تمام مسائل ان کی دہلیز پر حل ہوں گئے این اے 155پی پی213 یوسی 35 میں چیف وہیپ قومی اسمبلی ملک عامر ڈوگر نے گلستان کالونی میں سیوریج کا30 سالہ درینہ مسئلہ حل کرتے ہوئے کہا کہ عوام سے(بقیہ نمبر39صفحہ7پر)

کیا ہوا وعدہ پوراکر دیا یہ علاقہ سیوریج نہ ہونے کی وجہ سے تلاب کا منظر پیش کرتا تھا لیکن عوام کے اس مسئلے کو حل کرتے ہوئے یہاں سیوریج کا کام تیزی سے جاری ہے جلد ہی اس کالونی میں واٹر فلٹریشن پلانٹ بھی عوام کی سہولت کے لیے مہیا کریں گئے تاکہ یہاں کے لوگ آلودگی سے پاک صاف پانی پئیں اورہونیوالی مختلف بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں۔اہلیاں علاقہ کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے نشتر سے ملحقہ راستے کو بھی کھلوادیا ہے۔اس موقع پر مزید خطاب کرتے ہوئے ایم پی اے وسیم خان بادوزئی نے کہا کہ جیسے ہی سیوریج اور سوئی گیس کا کام مکمل ہو گا تو یہاں کارپٹ روڈ کا م شروع کردیا جائے گا۔ملک ظہیر اعوان نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ملک عامر ڈوگر نے یہاں کے درینہ مسئلہ حل کر کے عوام کے دل جیت لیے ہیں۔اہلیان گلستان کالونی تحریک انصاف زندہ با د،ملک عامر ڈوگر، وسیم خان زندہ باد کے نعرے بھی لگائے۔اس موقع پر ملک بشیر اعوان،جماالدین،شرافت علی، غلام عباس، عامر یوسف، رزاق بھٹہ، احمد علی فاروقی، ملک ماویہ، عامر شہزاد، ملک نعمان اعوان، ملک کامران اعوان، تصور علی،عثمان اعوان، عمر اعوان،قاضی عثمان،میڈم زہراسجاد زیدی، غلام حسین، ملک اعجاز ودیگر بھی ہمراہ تھے۔
عامرڈوگر