ملتان: پٹرول پمپوں پرموجود سہولیات کی رپورٹ طلب، فہرست بنانے کاحکم
ملتان (سپیشل رپورٹر) ضلعی حکومت نے کلین اینڈ گرین پنجاب کے تحت ملتان شہر میں موجود پٹرول پمپوں پر موجود سہولیات کی رپورٹ طلب کر لی ہے اور میٹرو پولیٹن کارپوریشن ملتان انتظامیہ کو فوری طور پر حتمی لسٹ بنانے کی ہدایت کردی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ڈپٹی کمشنر ملتان عبدالعامر نے میٹرو پولٹین کارپوریشن انتظامیہ کو ہدایت کی تھی کہ ملتان شہر میں موجود پٹرول پمپس(بقیہ نمبر42صفحہ7پر)
کا ریکارڈ اور ان پر موجود سہولیات کی فراہمی کا ریکارڈ مرتب کیا جائے،رپورٹ کے مطابق ملتان میں 79پٹرول پمپس موجود ہیں جن پر صفائی سمیت دیگر سہولیات کی فراہمی بھی ناقص ریکارڈ کی گئی ہے ملتان کے 4پٹرول پمپ پر مسجد بنائی گئی ہے جبکہ دیگر پٹرول پمپ پر مسجد اور واش کی سہولیات نہیں ہیں۔