غربت مکاؤ پروگرام:صوبہ بھر میں 20لاکھ مرغیاں تقسیم کرنیکا فیصلہ

  غربت مکاؤ پروگرام:صوبہ بھر میں 20لاکھ مرغیاں تقسیم کرنیکا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ڈیرہ غازیخان (ڈسٹرکٹ بیورورپورٹ):صوبائی وزیر لائیو سٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ پنجاب سردار حسنین بہادر دریشک نے کہا ہے کہ سات ماہ کے اندر جنوبی پنجاب صوبہ کے سیکرٹریٹ کو فنکشنل کیا جائیگا اور الگ صوبہ کا قیام آئندہ مرحلہ میں ہوگا جس کیلئے پاکستان تحریک(بقیہ نمبر43صفحہ7پر)

انصاف کی اعلی قیادت جو بھی فیصلہ کرے گی وہ قبول ہوگا۔انہوں نے ڈیرہ غازیخان میں مصروف ترین دن گزارا. فیلڈ وزٹ اور مویشی پال سے ملاقاتوں کے بعد سول وٹنری ہسپتال و سہولت سنٹر ڈیرہ غازی خان میں کھلی کچہری کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ عوام نے پاکستان تحریک انصاف پر اعتماد کیا اور انہیں 80 فیصد ووٹ جنوبی پنجاب صوبہ کے قیام کیلئے ملے۔صوبائی وزیر لائیو سٹاک نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان میں مویشیوں کی شہر سے باہر منتقلی اور مویشی پال کے مسائل دیکھتے ہوئے کیٹل کالونی کیلئے محکمہ لوکل گورنمنٹ اور وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کو خصوصی سفارشات پیش کی جائیں گی انہوں نے کہا کہ ملک کی معاشی ترقی لائیو سٹاک اور زراعت کے بغیر ممکن نہیں جس کو دیکھتے ہوئے وزیر اعظم اور وزیر اعلی دونوں لائیو سٹاک کی ترقی پر بھرپور توجہ دے رہے ہیں۔ صوبائی وزیر لائیو سٹاک سردار حسنین بہادر دریشک نے کہا کہ دیہی مرغبانی کے فروغ کیلئے پانچ سال کے دوران صوبہ میں 20 لاکھ مرغیاں تقسیم کریں گے۔کٹا بچاؤ پروگرام کے تحت اپنے مویشی کی بہتر دیکھ بھال کیلئے 6500 روپے فی کٹا اور کٹا فربہ سکیم کے تحت فی مویشی 4000 روپے مالکان کو نقد انعامات کی صورت میں دئیے جائیں گے تاکہ مویشی پال کی حوصلہ افزائی اور لائیو سٹاک کی ترقی کرسکے۔انہوں نے کہا کہ لائیو سٹاک کی بہتری کیلئے صوبہ میں ماڈل فارمز بنائے جائیں گے۔نئے مالی سال کے دوران کاشتکاروں کو جانوروں کے خوراک کے پروگرام کے تحت سائلیج بنانے والی مشینیں سبسڈی پر دی جائیں گی اور مویشیوں کی اعلی نسل کیبیج عام کرنے کے ساتھ لائیو سٹاک عملہ کی ضروری تربیت بھی کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ آئندہ مالی سال کے دوران بڑی منڈیوں اور ضلعی سطح کے ہسپتالوں میں جانوروں کے حمل ٹیسٹ اور الٹرا ساونڈ کی سہولت فراہم کی جائے گی اور کوشش ہوگی کہ یہ سہولت تحصیل سطح پر بھی ہو۔انہوں نے کہا کہ منہ کھر بیماری کی ویکسین کے معیار پر مویشی پال حضرات کے تحفظات کو دیکھتے ہوئے اعلی سطح کی تحقیقات کرائی جائیں گی۔صوبائی وزیر لائیو سٹاک نے کہا کہ آئندہ بجٹ میں مویشی پال کیلئے صاف ستھرا ماحول کی فراہمی اور لائیو سٹاک کی ترقی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں۔اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل ایکسٹینشن لائیو سٹاک ڈاکٹر منصور احمد ملک،ڈائریکٹر ڈی جی خان ڈاکٹر توصیف احمد،ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر غلام نظام الدین ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر جاوید کمال،اے پی وی او ڈاکٹر عاطف حسیب سمیت دیگرموجود تھے.
مرغیاں