النور سانحہ کو ایک برس مکمل،نیوزی لینڈ حکومت نے 15مارچ کو نیشنل میموریل ڈے قرار دیدیا
کرائسٹ چرچ (این این آئی)نیوزی لینڈ حکومت نے مسجد النور پر ہونے والے حملے کو ایک سال مکمل ہونے پر پندرہ مارچ کو ”نیشنل میموریل ڈے“منانے اعلان کیا ہے۔ نیوزی لینڈ حکومت کرائسٹ چرچ کی سٹی کونسل کے ساتھ ملکر پندرہ مارچ کو مختلف تقاریب منعقد کریگی اس سلسلے میں 13 مارچ کو ہارن کیسل ارینا سٹیڈیم میں نماز جمعہ کا اجتماع ہوگا جس میں مسجد النور کے امام جمال فودا جمعہ کا خطبہ دینگے۔ جمعہ کے اجتماع میں نیوزی لینڈ سے بڑی تعداد میں مسلمان شرکت کرینگے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے نیوزی لینڈ حکومت کے اعلیٰ حکام کے علاوہ نیوزی لینڈ میں رہنے والی دیگر کمیونٹیز کے لوگ بھی شرکت کرینگے اس کے علاوہ پندرہ مارچ اتوار کو ہگلے پارک نارتھ میں ایک بہت بڑی تقریب منعقد کی جائیگی جو تین بجے دوپہر شروع ہوگی اس تقریب میں مسجد النور اور لنوڈ مسجد میں دہشتگردانہ واقعہ میں شہید ہوالے افراد کے لواحقین اور زخمیوں کو خصوصی طورپر مدعو کیا گیا۔ تقریب میں نیوزی کی وزیر اعظم جسنڈا آرڈن، حکومت کے اعلیٰ حکام، کرائسٹ چرچ سٹی کونسل کی میئر، نیوزی لینڈ کے مقامی لوگوں کے علاوہ مسلمانوں کی ایک بہت بڑی تعداد شرکت کریگی۔وزیر اعظم جسنڈا آرڈن کے علاوہ مختلف کیمونٹیز کے رہنما خطاب کرینگے۔
نیوزی لینڈ