عمران خان کو امن کا نوبل انعام دینے کا مطالبہ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا
لاہو ر(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کو امن کا نوبل انعام دینے کا مطالبہ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا، صارفین کا کہنا ہے کہ عمرا ن خا ن نے افغان امن معاہدے میں اہم کردار ادا کیا، انہوں نے بھارت کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کے لیے بھی ہر ممکن اقدامات کیے۔ گورنر پنجاب چوہدری سرور نے بھی وزیراعظم عمران خان کو امن کا نوبل انعام دینے کا مطالبہ کیا ہے۔گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ افغان امن کیلئے عمران خان کی قیادت میں پاکستان کا تاریخی اور فیصلہ کن کردار ہے، طالبان امریکہ امن معاہدہ وزیراعظم عمران خان کے اصولی موقف کی جیت ہے، اس لئے عمران خان ہر لحاظ سے امن کے نوبل انعام کے حقدار ہیں۔
عمران خان