وزیراعظم مستحق ذہین طلبہ کے پہلے گروپ کو آج احساس انڈر گریجویٹ سکالر شپس دینگے
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) وزیراعظم عمران خان مستحق ذہین طلبا کے پہلے گروپ کو (آج) پیر کو احساس انڈر گریجویٹ سکالر شپس دیں گے۔کم آمدنی والے پس منظر کے حامل دو لاکھ طلبا کی مدد کیلئے اس چار سالہ پروگرام پر چوبیس ارب روپے خرچ ہوں گے، ان میں نصف تعداد طالبات کی ہے۔احساس سکالر شپس پالیسی کے تحت دو فیصد وظائف خصوصی طلبا کو دیے جائیں گے۔مستحق طلبا کی اعلی تعلیم تک مالی رسائی بڑھانے کیلئے ہرسال مجموعی طور پر پچاس ہزار وظائف دیے جائیں گے۔
وزیراعظم