اب انٹر افغان ڈائیلاگ کا آغاز ہوگا،معاملات خراب کرنے والوں کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا:شاہ محمود قریشی

اب انٹر افغان ڈائیلاگ کا آغاز ہوگا،معاملات خراب کرنے والوں کو نظر انداز ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(سٹاف رپورٹر،آئی این پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ افغان امن معاہدہ آسان نہیں تھا رکاوٹیں آئیں ان کومل بیٹھ کر حل کیا،پاکستان کا کردار دنیا بھر میں سراہا گیا،امن معاہدے سے انٹرا افغان ڈائیلاگ کا آغاز ہوگاپائیدار امن کا فیصلہ افغانیوں نے خود کرنا ہےíمعاملات خراب کرنے والوں کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا،انٹراافغان مذاکرات میں تاخیر نہیں ہونی چاہیے،اب بھی کچھ سوچیں ہیں جو اس معاہدے میں رکاوٹ بنیں گی،جو سوچیں امن معاہدے میں رکاوٹ بنیں گی عالمی برادری ان کو سمجھائے گی،امن منصوبے کو آگے بڑھانے کیلئے دیگرممالک کی طرح ہم بھی مکمل معاونت کریں گے۔اتوار کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ افغان امن معاہدے پر فریقین کو مبارک باد پیش کرتا ہوں،پاکستان کی رائے میں یہ معاہدہ اہم پیش رفت ہےíمعاہدہ امریکہ اور طالبان کے درمیان ٹھوس قدم ہےíایک مسلسل کاوش کے بعد یہ سفر طے کیاíامن معاہدے سے انٹرا افغان ڈائیلاگ کا آغاز ہوگاíناروے نے انٹرا افغان ڈائیلاگ کی میزبانی کی حامی بھریíپائیدار امن کا فیصلہ افغانیوں نے خود کرنا ہےíافغانستان کے عوام نے طویل جنگ دیکھی،وہ امن چاہتے ہیں íافغانستان کے عوام نے نقل مکانی اور دشواریاں دیکھیں íافغانستان میں امن ہوگا تو وہاں کے عوام سکھ کا سانس لیں گے، شاہ محمود قریشی نے کہا کہ دیکھنا ہوگا معاہدے پر عمل سے متعلق کتنی سنجیدگی دکھائی جاتی ہے،دیکھنا ہوگا افغانستان کی قیادت اس پیش رفت میں کتنی لچک دکھاتی ہے،پاکستان کا کردار دنیا بھر میں سراہا گیا،پاکستان پر نقطہ چینی کرنے والے کل معترف تھے،معاملات خراب کرنے والوں کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا،انٹراافغان مذاکرات میں تاخیر نہیں ہونی چاہیے، نہیں چاہتے داخلی سیاست قیام امن کے عمل پر حاوی ہوجائے،افغان مہاجرین کی باعزت واپسی کے لئے عالمی سپورٹ چاہیے ہوگی،منفی کردار ادا کرنیوالوں کی نشاندہی اور ان کے خلاف کارروائی دونوں کی ضرورت ہے، شاہ محمود قریشی نے کہا کہ قیدیوں کا معاملہ افغان حکومت اور طالبان کا ہے اس پر پیشرفت ہونی چاہیے،امید ہے صدر اشرف غنی ماحول کو سازگار بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں گے،امیدہے افغان صدر اشرف غنی اس معاہدے کی اہمیت کو سمجھیں گے،دونوں جانب سے قیدیوں کی رہائی سے اعتماد بڑھے گا۔شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان ایک مستحکم، متحد اور جمہوری افغانستان کی حمایت جاری رکھے گا۔ انہوں نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ جنوبی ایشیا میں امن واستحکام نہایت اہمیت کا حامل ہے اور پاکستان اس مقصد کیلئے مسلسل کوششیں جاری رکھے گا۔
شاہ محمود قریشی

مزید :

صفحہ اول -