پاکستان میں کورونا وائرس سے آگاہی کیلئے ویب پورٹل متعارف

  پاکستان میں کورونا وائرس سے آگاہی کیلئے ویب پورٹل متعارف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) وزارتِ صحت اور قومی انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ (این آئی ٹی بی) کی شراکت داری سے جان لیوا کورونا وائرس کے حوالے سے ویب پورٹل متعارف کرا دیا گیا ہے۔این آئی ٹی بی کے سربراہ شباہت علی شاہ نے ویب پورٹل متعارف کرانے کے موقع پر کہا کہ این آئی ٹی بی کی ٹیم نے وزارت صحت کی شراکت سے کم سے کم وقت کے اندر عام عوام کے لیے اس پورٹل کو متعارف کرایا ہے۔انہوں نے کورونا وائرس سے آگاہی کے لیے ویب پورٹل متعارف کرانے کے حوالے سے مزید کہا کہ ہم امید کر رہے ہیں کہ یہ پلیٹ فارم سب کے لیے معلومات کا ایک موثر ذریعہ بنے گا۔
ویب پورٹل

مزید :

صفحہ اول -