حکومت معیشت کو آئی سی یو سے نکال کر جنرل وارڈ میں لے آئی:حماد اظہر
لاہور(آئی این پی) وفاقی وزیر اقتصادی امور میاں حما د اظہر نے کہا ہے کہ ملک سے شریف اور زرداری خاندان کا دور ختم ہو چکا ہے نوازشریف کے حوالے سے جو بھی فیصلہ ہوگا آئین وقانون کے مطابق ہوگا‘مہنگائی کم ہونے سے شر ح سو د بھی کم ہوجائیگی‘کر نٹ خسارے کو70فیصد کم کر دیا ہے‘ ہم نے قومی معیشت کو آئی سی یو سے جنرل وارڈ منتقل کر دیا ہے، آئی ایم ایف حکومتی معاشی پالیسوں کی تعر یف کر رہا ہے‘پٹر ولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد آنیوالے دنوں اشیاء خوردنوش میں بھی عوام کو ریلیف دیں گے‘دنیا میں پاکستان کا امیج بہتر جبکہ بھارت اقلیتو ں اور کشمیر یوں پر مظالم جیسے جرائم سے دنیا میں بے نقاب ہو رہا ہے‘افغان امن سمیت سفارتی محاذ پر دنیا وزیر اعظم عمران خان کے بیانہ کیساتھ کھڑی ہو رہی ہے اور افغان امن معاہدہ بھی پاکستان کی وجہ سے ہی ممکن ہو سکا ہے۔ گزشتہ روزیہاں میڈیا اور کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے حما داظہر نے کہا کہ تحر یک انصاف جب اقتدار میں آئی تو ہمیں قومی معیشت آئی سی یو میں ملی مگر حکومت نے اپنے سخت فیصلوں کی وجہ سے آج معیشت کو جنرل وارڈ میں منتقل کر دیا ہے۔کوئی بھی سیاسی حکومت مشکل فیصلے شوق سے نہیں بلکہ مجبوری کے تحت ہی کرتی ہے۔ سفارتی محاذ پر بھی پاکستان کامیابی سے آگے بڑ ھ رہا ہے اور دنیا میں پاکستان کا امیج تیزی کے ساتھ بہتر ہورہا ہے بھارت اقلیتوں کے ساتھ ظلم کر رہا ہے مگر وزیر اعظم عمران خان نے اقلیتوں کو کر تار پور کا تحفہ دیا۔ امر یکی صدر ٹر مپ کا بھارت میں کھڑے ہوکر پاکستانی اقدامات اور وزیر اعظم عمران خان کی تعریف کر نا پاکستان کی بڑی سفارتی کامیابی ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر حکومت مشکل فیصلے نہ کرتی تو ملک معاشی طور پر دیوالیہ ہوجاتا۔
حماد اظہر