بھاٹی گیٹ،ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 3نو عمر لڑکے جاں بحق

بھاٹی گیٹ،ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 3نو عمر لڑکے جاں بحق

  



لا ہور (کرائم رپورٹر)بھاٹی گیٹ کے علاقے پیر مکی کے قریب ٹرک کی موٹرسائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں 3 بچے جاں بحق ہو گئے، متاثرہ خاندان نے گوالمنڈی چوک میں لاشیں رکھ کر پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے خلاف شدیدنعرے بازی کی جس پر وزیر اعلیٰ پنجاب نے نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لا ہور سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔گزشتہ روز گوالمنڈی کے رہائشی عمران کا 12 سالہ بیٹا دو دوستوں کے ہمراہ موٹر سائیکل پر گھر سے نکلا کہ لاہور پیر مکی کے قریب تیز رفتار ٹرک نے کچل دیا۔ تینوں دوست زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر دم توڑ گئے۔جاں بحق ہونے والوں میں ارسلان، احمد اور اختر شامل ہیں۔ پولیس نے ملزم کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی اور لاشوں کو ضروری کا رروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا۔جیسے ہی بچوں کی لا شیں گھر پہنچیں وہاں کہرام بر پا ہو گیا اور بعد ازاں جاں بحق ہونیوالے بچوں کو آہوں اور سسکیوں میں میانی صاحب قبر ستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔واضح رہے اب تک متعدد افراد ٹریفک حادثات کا شکار ہوکر اپنی قیمتی جانیں گنوابیٹھے ہیں اور بہت سے عارضی یا مستقل معذوری کا شکار ہوگئے ہیں، ٹریفک حادثات کی سب سے بڑی وجہ تیزرفتاری اور غیر محتاط ڈرائیونگ ہے۔ افسوسناک امر یہ ہے کہ پاکستان میں روڈ اینڈ سیفٹی ایکٹ موجود ہونے کے باوجود اس کا اطلاق نہیں کیا جاتا۔

ٹرک ٹکر

مزید : صفحہ اول