مسلم لیگ ن ہی ملک کوبحرانوں سے نکال سکتی ہے،شہباز شریف

  مسلم لیگ ن ہی ملک کوبحرانوں سے نکال سکتی ہے،شہباز شریف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر و قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ تحریک پاکستان کے کارکنان کی قیام پاکستان کیلئے خدمات ناقابل فراموش ہیں، نظریہ پاکستان اور صوفیائے کرام کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوکر ہی ملک کے موجودہ مسائل حل ہوسکتے ہیں،کشمیر مسلم امہ کے اتحاد اور عملی اقدامات سے ہی آزاد ہوگا،مسلم لیگ (ن)ہی تحریک پاکستان کے جذبے سے ملک کو موجودہ بحرانوں سے نکال سکتی ہے، بھیج پیر جٹا کارکن تحریک پاکستان حضرت مرشد شاھین گورایا مرشدی اخوت، مساوات، بھائی چارے کو انسان دوستی کے امین تھے ان کی کارکن تحریک پاکستان اور بطور مسلم لیگی رہنماء کے دینی،ملی،مذہبی، سماجی اور سیاسی خدمات ناقابل فراموش ہیں آپ کی ساری زندگی امن محبت کے لئے جدوجہد کرتے گزری وہ قائد اعظم ؒ اور علامہ اقبالؒ کے فرمودات کی ترویج و اشاعت کے لئے کوئی دققیہ فروگزاشت نہیں کرتے تھے آپ ساری زندگی نظریہ پاکستان کے فروغ کے لئے جدوجہد کرتے رہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرشدی گورایا میموریل کمیٹی پاکستان کے زیر اہتمام کراچی میں آستانہ عالیہ بھیج پیر جٹا ملیر میں تحریک پاکستان کے کارکن بابائے خیرپور صحافی، ادیب، دانشوربھیج پیرجٹاپنجم پیر ومرشد شاھین گورایا نقشبندی مرشدی کے آٹھویں عرس مبارک کے حوالے سے قومی ریفرنس کے انعقاد پر اپنے خصوصی پیغام میں کیا، جس کی صدارت بابائے خیرپور کے فرزندسفیر امن صاحبزادہ احمد عمران نقشبندی مرشدی نے کی جبکہ مہمان خصوصی نائب امیر جماعت اسلامی اسد اللہ بھٹو، پیر آف مٹیاری غلام غوث محی الدین جانی شاہ، مسلم لیگ جونیجو کے سربراہ اقبال ڈار، تھے،انہوں نے کہا کہ نظریہ پاکستان ہی وطن کی بقاء سلامتی استحکام اور جمہوریت کی کامیابی کے لئے ناگزیر ہے انہوں نے کہا کہ نظریہ پاکستان اور قائد اعظم و علامہ اقبال کے افکار پر عمل درآمد کرے ہی وطن عزیز کو معاشی بد حالی، بے روز گاری، مہنگائی، بد عنوانی، اور بیرونی و اندرونی خطرات کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے، قومی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نائب امیر جماعت اسلامی اسداللہ بھٹو نے کہا کہ بابائے خیرپور کارکن تحریک پاکستان بھیج پیر جٹا حضرت مرشد شاھین گورایامرشدی بالائی سندھ کی صحافت کے میدان کے مرد میدان اور فلاح انسانیت کے علمبردار تھے، جبکہ ان کی رہائش گاہ کے روڈ کو مرشدی گورایا روڈ اور پھول باغ خیرپور جہاں انہوں نے 1962ء کو بھٹوکو قائد عوام کا خطاب دیا تھا کو بھی مرشدی گورایا پھول باغ کے نام سے منسوب کیا جائے، تقریب میں مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات کو ”بابائے خیرپور“ ایوراڈ دیئے گئے۔
شہباز شریف

مزید :

صفحہ اول -