دلی فسادات،مزید 3مسلمانوں کی لاشیں برآمد،تعداد 47ہو گئی

  دلی فسادات،مزید 3مسلمانوں کی لاشیں برآمد،تعداد 47ہو گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک،این این آئی)بھارتی دارلحکومت میں انہتا پسند جنونی ہندوؤں کے ہاتھوں جاں بحق ہونے والے مسلمانوں کی تعداد 47ہوگئی ہے۔ نئی دلی کے شمال مشرقی علاقے گوکلپوری سے ایک اور بھاگی رتھی ویہاڑ کینال سے 2 لاشیں ملی ہیں۔پولیس کیمطابق یہ تمام افراد فسادات کے باعث مارے گئے۔ان فسادات میں 300 سے زائد افراد زخمی ہوئے اور ہزاروں افراد کے گھر،دکانیں مسلمان ہونے کی پاداش میں جلائے گئے۔ جن علاقوں میں لوٹ مار اور جلاؤ گھیراؤ کیا گیا ہے وہاں کے مکین مختلف شیلٹرز میں پناہ گزین ہیں۔ موج پور، چاند باغ، گوکلپوری اور کھجوری سمیت ملحقہ علاقوں میں ہو کا عالم ہے اور ہر طرف تباہی نظر آتی ہے۔مودی سرکار منظم انداز سے کیے گئے اس بلوے پر پردہ ڈالنے کے لیے نمائشی مقدمات اور گرفتاریاں کی جا رہی ہیں تاکہ لوگوں کا غم و غصہ کم کیا جاسکے۔دوسری جانب بھارتی لوک سبھا میں آج بجٹ اجلاس ہو گا جس میں کانگریس حکومت کودہلی فسادات پر شدید احتجاج ریکارڈ کروائے گی۔

مزید :

صفحہ اول -