خیبر پختونخوا سے افغان پناہ گزینوں کی واپسی آج سے شروع
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) خیبرپختونخوا سے افغان پناہ گزینوں کی رضا کارانہ افغانستان واپسی آج سے شروع ہوگی۔ پناہ گزینوں سے متعلق اقوام متحدہ کے ادارے کے ایک ترجمان کے مطابق افغانستان واپس جانے کے خواہشمند پناہ گزینوں کے اندراج کیلئے ضلع نوشہرہ کا علاقہ اذاخیل میں ایک مرکز قائم کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یو این ایچ سی آر افغانستان میں سکونت کے بعد ان کیش منٹ سنٹر میں ہرافغان پناہ گزین کو دوسو ڈالر فراہم کررہا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان کے مختلف علاقوں میں چوبیس لاکھ افغان پناہ گزین مقیم ہیں، جن میں سے دس لاکھ کا اندراج ہے اور چودہ لاکھ پناہ گزینوں کاکوئی اندراج نہیں ہے۔
خیبر پختونخوا