مستونگ،تیز رفتار کوچ اور مزدا ٹرک میں تصادم،6مسافر جاں بحق،22زخمی

  مستونگ،تیز رفتار کوچ اور مزدا ٹرک میں تصادم،6مسافر جاں بحق،22زخمی

  



کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) صوبائی درالحکومت کے علاقے مستونگ روڈ پر مسافر کوچ اور ٹرک کے درمیان تصادم میں 6 افراد جاں بحق جبکہ 22 زخمی ہو گئے۔ لیویز ذرائع کے مطابق مستونگ میں آر سی ڈی شاہراہ پر کراچی سے کوئٹہ آنے والی مسافر کوچ مخالف سمت سے آنے والے مزدا ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 6 مسافر جاں بحق اور 22 زخمی ہو گئے ہیں۔زخمیوں کو طبی امداد کے لئے غوث بخش ممیوریل ہسپتال مستونگ اور سول ہسپتال کوئتہ منتقل کر دیا گیا ہے جہاں دو کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔جاں بحق ہونے والوں کی لاشیں غوث بخش ممیوریل ہسپتال مستونگ منتقل کی گئی ہیں جبکہ زخمیوں کو سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کرکے ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ جاں بحق ہونے والوں میں سے دو کا تعلق افغانستان سے بتایا جاتا ہے۔

ٹریفک حادثہ

مزید : صفحہ اول