عوام کو لوٹنے والے مافیا کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا:عثمان بزدار

عوام کو لوٹنے والے مافیا کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا:عثمان بزدار

  



لاہور(خصوصی رپورٹ) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے کہا ہے کہ صوبے کے 8ڈویژن کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی سے مشاورت کا سلسلہ مکمل ہوگیاہے۔منتخب نمائندوں نے اپنے حلقوں کے مسائل کے حل کیلئے تجاویزدیں۔آئندہ مالی سال کے سالانہ ترقیاتی پروگرام کے حوالے سے ترقیاتی سکیموں پر بھی سیر حاصل بحث ہوئی۔اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کے حلقوں میں ترقیاتی کام ان کی مشاورت سے ہوں گے۔آئندہ مالی سال کی بجٹ کی تیاری کے حوالے سے مشاورت کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔بجٹ میں ہر ڈویژن کی ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں ترجیحات کاتعین کرنے میں آسانی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کے عزت و احترام پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔منتخب نمائندوں کی عزت میری عزت ہے۔ عوام کی خدمت کے سفر میں پوری ٹیم ایک ہوکرآگے بڑھتی جائے گی۔ منتخب نمائندوں کے جائز کاموں میں کسی کو رکاوٹ نہیں ڈالنے دی جائے گی۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ ماضی میں نمائشی منصوبے شروع کرکے قومی خزانہ لٹایا گیا۔سابق حکمرانوں نے صوبے کے عوام کی اصل ترجیحات کو نظر انداز کیا۔ہماری حکومت نے ماضی کی غلط روایت کا خاتمہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شوبازی کرنے کی منفی سیاست دفن ہوچکی ہے۔ زبانی جمع خرچ کا وقت گزر چکا،اب صرف کام ہوتا ہے اور ہم عمل کرکے دکھاتے ہیں۔شہروں کے ساتھ دوردراز علاقوں میں بھی ایجوکیشن اور ہیلتھ فسلیٹز کو خوب سے خوب تر بنائیں گے۔انہوں نے کہا کہ آب پاک اتھارٹی کے تحت واٹر فلٹریشن پلانٹس لگائے جائیں گے۔آب پاک اتھارٹی کیلئے 8ارب روپے مختص کیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نیا پاکستان۔ منزلیں آسان پروگرام کے دوسرے مرحلے کے تحت دیہی سڑکوں کی تعمیر و مرمت کام جاری رہے گا۔ سردارعثمان بزدارنے لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں کامیابی پر نومنتخب عہدیداران کو مبارکباددی ہے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے نو منتخب صدر طاہر نصر اللہ وڑائچ،نائب صدربیرسٹر سعید ناگرہ،سیکرٹری ہارون دوگل اور فنانس سیکرٹری ذیشان سلہریا کیلئے نیک خواہشات کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ نومنتخب عہدیداران وکلاء برادری کی فلاح و بہبود کیلئے بھرپور کردار ادا کریں گے اور نئی قیادت وکلاء برادری کے مسائل کے حل کیلئے اپنی توانائیاں بروئے کار لائے گی۔ وزیر اعلی پنجاب سردارعثمان بزدارنے لاہور کے علاقے پیر مکی کے قریب ٹرک کی زد میں آکر 3نوجوانوں کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر گہرے دکھ اورافسوس کااظہارکیا ہے-وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے حادثے میں جاں بحق نوجوانوں کے لواحقین سے دلی ہمدردی وتعزیت کااظہار کیا ہے-وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے حادثے کے بارے میں انتظامیہ اورپولیس حکام سے رپورٹ طلب کر لی ہے او رکہاہے کہ جاں بحق نوجوانوں کے لواحقین کوہر قیمت پر انصاف فراہم کیاجائے گا- سردار عثمان بزدارنے بلوچ کلچر ڈ ے پربلوچ بھائیوں کو مبارکباددیتے ہوئے کہاہے کہ بلوچستان کی ثقافت امن کی ثقافت ہے-آج پنجاب میں بھی بلوچ کلچر ڈے منا یا جا رہاہے-میں آج کے دن کی مناسبت سے اپنے بلوچ بھائیوں کو مبارکباد دیتا ہوں -وزیراعلیٰ نے کہاکہ بلوچ کلچر ڈے منانے کا مقصد محبت، بھائی چارے اور یگانگت کو عام کرنا ہے اور بین الصوبائی ہم آہنگی کو فروغ دینا ہے- بین الثقافتی ہم آہنگی کو فروغ دینا وقت کا تقاضا ہے-انہوں نے کہاکہ اپنی ثقافت کو یاد رکھنے والی قومیں ہی ترقی کرتی ہیں اورپاکستان میں بسنے والی تمام قومیں ایک لڑی میں پروی ہوئی ہیں - پاکستان کی دیگر ثقافتوں کی طرح بلوچ کلچر میں بھی محبت اور حب الوطنی کے خدوخال نمایاں ہیں - بلوچستان کی ثقافت اپنی ایک منفرد حیثیت رکھتی ہے اور بلوچستان تہذیب و تمدن کا مسکن رہا ہے-وزیراعلیٰ نے کہاکہ میرا اپنا قبیلہ بلوچستان میں بھی آباد ہے-بلوچ کلچر ڈے کی طرح دیگر ثقافتوں کے دن بھی بھرپور طریقے سے منائیں گے-

عثمان بزدار

مزید : صفحہ اول