سیہون،پھاٹک نہ ہونے کے باعث ایک اور ٹرین حادثہ، رکشہ تباہ، ڈرائیور گرفتار

  سیہون،پھاٹک نہ ہونے کے باعث ایک اور ٹرین حادثہ، رکشہ تباہ، ڈرائیور گرفتار

  



سیہون شریف(مانیٹرنگ ڈیسک) پھاٹک نہ ہونے کے باعث ایک اور ٹرین حادثہ، موئن جوداڑو ایکسپریس حادثے سے بال بال بچ گئی، رکشہ ٹرین کی زد میں آکر تباہ، ریلوے پولیس نے رکشہ ڈرائیور کو گرفتار کر لیا، ٹریک کو بحال کردیا گیا۔سیہون شریف کے علاقے بھان سیدآباد کے قریب پیر شاخ کے مقام پر موئن جوداڑو ایکسپریس ٹرین بڑے حادثے سے بچ گئی، ٹرین کوٹری سے لاڑکانہ کی طرف جارہی تھی تو پیر شاخ کے قریب پہنچی تو چنگچی رکشہ ٹرین کی زد میں آ کر مکمل تباہ ہوگیا جبکہ چنگچی رکشہ کا ڈرائیور معمولی طور پر زخمی ہوا۔حادثہ پھاٹک نہ ہونے کے باعث پیش آیا، ریلوے پولیس نے چنگچی رکشہ ڈرائیور کو اپنی تحویل میں لے لیا۔ امدادی ٹیموں نے ٹریک کلیئر کروا کے ٹرین روانہ کر دی۔

پھاٹک

مزید : صفحہ اول