امریکہ جہاں بھی گیا وہاں آج تک امن نہیں ہوسکا، حمد اللہ

امریکہ جہاں بھی گیا وہاں آج تک امن نہیں ہوسکا، حمد اللہ

  



مظفر گڑھ (مانیٹرنگ ڈیسک)جمعیت علماء اسلام ف کے مرکزی رہنماء حافظ حمد اللہ نے کہاہے کہ امریکہ طالبان معاہدے کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں لیکن دیکھنا یہ ہے کیا اس معاہدہ سے افغانستان میں امن قائم ہوسکے گا؟ حقائق یہ ہیں امریکہ جہاں بھی گیا وہاں آج تک امن نہیں ہوسکا، بہر حال ہماری نیک خواہشات امن معاہدہ کے ساتھ ہیں۔ سالانہ ختم بخاری کی تقریب سے کرتے ہوئے حافظ حمد اللہ نے کہا کہ جمعیت علما اسلام کے ارکان پارلیمنٹ ایوان میں اسلام اور اسلامی اقدار کا تحفظ کرتے ہیں،چادر اور چار دیواری کے تقدس کا دفاع کرتے ہیں،آپ مولوی کو ووٹ دیں یا نہ دیں مولوی آپ کی عزت کے لئے لڑتا رہا ہے اور لڑتا رہے گا. انہوں نے کہا کہ امریکہ طالبان معاہدے کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں لیکن دیکھنا یہ ہے کیا اس معاہدہ سے افغانستان میں امن قائم ہوسکے گا؟ حقائق یہ ہیں امریکہ جہاں بھی گیا ہے وہاں آج تک امن نہیں ہوسکا، بہر حال ہماری نیک خواہشات امن معاہدہ کے ساتھ ہیں۔

حمد اللہ

مزید : صفحہ اول