سندھ حکومت نے پٹرول کی قیمت میں 5روپے کمی کو ڈرامہ قرار دیدیا

  سندھ حکومت نے پٹرول کی قیمت میں 5روپے کمی کو ڈرامہ قرار دیدیا

  



کراچی(آن لائن)سندھ حکومت نے پیٹرول مصنوعات کی قیمت میں 5 روپے معمولی کمی کو ڈرامہ قرار دیا ہے اور 15 روپے کمی کا مطالبہ کردیا۔وزیرزراعت محمد اسماعیل راہو نے جاری کردہ بیان میں کہاہے کہ سندھ حکومت وفاق سے پیٹرول مصنوعات میں 15 روپے کمی کا مطالبہ کرتی ہے۔ملک میں پیٹرو ل مصنوعات کی قیمت میں معمولی کمی وفاقی حکومت کا ڈرامہ ہے۔کروناوائرس کے باعث عالمی منڈی میں پیٹرول مصنو عات کی قیمتوں میں بہت زیادہ کمی ہوئی ہے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ عالمی منڈی میں تیل کے نرخ گرنے کے حساب سے 20 روپے کمی کرنی چاہیے تھی مگر وزیراعظم نے پیٹرول مصنوعات میں محض 5 روپے کمی کرکے قوم پربڑا احسان کیاہے۔وفاقی حکومت مدینہ ریاست کا نام استعمال کرکے عوام کو بیوقوف بنارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکو مت پہلے ہی پیٹرول مصنوعات پے بے پناہ ٹیکس کی صورت میں کھربوں روپے عوام سے لوٹ رہی ہے۔اب کم از کم قیمتوں میں کمی کا فائدہ تو عوام کو دے۔عوام کو فقط 5روپے کا لولی پوپ دے کراصل فائدہ کابینہ نے بٹور لیا۔اسماعیل راہو نے کہا کہ وفاق 5 روپے کی جگہ پیٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں 15روپے کمی کرے۔ حکومت کی یہ لوٹ کھسوٹ اُسے جلد لے ڈوبے گی۔ قوم کے ٹیکس کے پیسوں سے تیل خرید کرقوم کو ہی مہنگا دے کر کیا خدمت ہورہی ہے؟ عمران خان ملک چلانے میں ناکام ثابت ہوئے ہیں۔

پٹرول کی قیمت

مزید : صفحہ اول