آسٹریلیا، امریکا اور تھائی لینڈ میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تصدیق
لندن (مانیٹر نگ ڈیسک)چین کے علاوہ آسٹریلیا، امریکا اور تھائی لینڈ میں بھی جان لیوا کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تصدیق ہوئی ہے۔کورونا وائرس سے چین کے علاوہ دیگر ملکوں میں اموات کی تعداد 106 ہے، امریکا، آسٹریلیا اور تھائی لینڈ میں بھی کورونا وائرس سے پہلی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے۔ایکواڈور میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آگیا جب کہ فرانس میں عوامی اجتماعات پرپابندی لگا دی گئی ہے۔دوسری جانب آسٹریلیا نے بھی ایران سے آنے والے غیر ملکیوں پر ملک میں داخلے پر پابندی لگانے کا اعلان کر دیا ہے۔
ہلاکتوں کی تصدیق