موجودہ حکمرانوں نے ملک کو معاشی دلدل میں دھکیل دیا، شاہد خاقان عباسی

  موجودہ حکمرانوں نے ملک کو معاشی دلدل میں دھکیل دیا، شاہد خاقان عباسی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چکوال(آن لائن) شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ نیب کی میرے خلاف کارروائی بدنیتی اور انتقامی تھی، کئی ماہ جیل میں رکھنے کے باوجود انہیں میرے خلاف کوئی ثبوت نہیں ملا جس پر عدالت عالیہ نے ضمانت منظور کی ہے، انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمران مکمل طور پر ناکام ہوچکے ہیں اور ملک کو ایک معاشی دلدل میں دھکیل دیاگیا ہے،ان خیالات کا اظہارانہوں نے جمعیت علمائے اسلام کے رہنما پیر عبدالشکور نقشبندی سے ملاقات کے دوران کیا، اس موقع پر محمد حنیف گجر،پیر عمر فاروق، چوہدری سلیم گجر، سید حسن شیراز اور قاری سجاد احمد بھی پیر عبدالشکور نقشبندی کے ہمراہ تھے۔

شاہد خاقان عباسی

مزید :

صفحہ اول -