2021سے پورا ملک میٹرک تک ایک نصاب پڑھے گا،فواد چوہدری

2021سے پورا ملک میٹرک تک ایک نصاب پڑھے گا،فواد چوہدری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جہلم(آئی این پی) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ آئندہ سال سے ملک بھر کے لیمی اداروں میں میٹرک تک ایک ہی نصاب پڑھایا جائے گا، دوحہ معاہدہ پورے خطے کی فتح ہے، پاکستان کے موقف کو تسلیم کیا گیا۔ پنڈ دادن خان میں کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ70سال میں ہم نے مدارس کے26لاکھ بچوں کو اپنا نہیں سمجھا، ماضی میں تعلیمی اداروں پر اربوں روپے خرچ کیے گئے مگر مدارس پر کوئی توجہ نہ دی گئی۔ مدارس کی رضامندی اور مشاورت سے ایک نصاب مکمل کر لیا گیا ہے، حکومت نے ایک ملک ایک نصاب کا فارمولا تیار کیا ہے،2021پہلا سال ہوگا جب میٹرک تک سارا ملک ایک نصاب پڑھے گا، چاند نے میرے یا رویت ہلال کمیٹی کے کہنے پر راستہ نہیں بدلنا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ دوحہ معاہدہ پورے خطے کی فتح ہے، وزیراعظم عمران خان شروع سے ان مذاکرات کے حامی تھے، دوحہ معاہدے میں پاکستان کے موقف کو تسلیم کیا گیا، معاہدے کی تکمیل پر طالبان اور پومپیو نے پاکستان کا شکریہ ادا کیا ہے، افغانستان میں قیام امن کا مطلب پاکستان میں امن ہے۔ دوحہ معاہدہ بالکل ایک کورا ورق ہے جس پر نئی تاریخ لکھی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ نئی دہلی میں فسادات کے دوران بزرگ خواتین کو ذبح کیا گیا، بھارت میں تنگ نظر شدت پسند ہندو کی حکومت ہے۔ چھوٹے بچوں سے لے کر بزرگوں تک کو زندہ جلایا گیا۔
فواد چوہدری

مزید :

صفحہ اول -