پاکستان تاریخ کے بدترین دور سے گزر رہا ہے،محمود خان اچکزئی

پاکستان تاریخ کے بدترین دور سے گزر رہا ہے،محمود خان اچکزئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) پختونخواہ ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہاہے کہ پاکستان تاریخ کے بدترین دور سے گزر رہا ہے، ہم پاکستان کی تشکیل نو کر ناچاہتے ہیں، آزاد الیکشن کمیشن، منصفانہ انتخابات ہمارا مطالبہ ہے،ہم قطعاپاکستان توڑنا نہیں چاہتے،جو ملک کی آزادی کے لئے جان دیتے ہیں تو ان کی عزت ہر شخص پر لازم ہو،لیڈر ایجاد نہیں ہوتا لیڈر عوام سے بنتاہے،پختونخواہ ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے تحفظ آئین پاکستان کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آئین کے مطابق تمام اداروں کو اپنے دائرہ کار میں رہ کر کام کرنا چاہیے۔

محمود اچکزئی

مزید :

صفحہ اول -