بینکنگ سیکٹرمیں خواتین کومواقع فراہم کیے جائیں،گورنر اسٹیٹ بینک

  بینکنگ سیکٹرمیں خواتین کومواقع فراہم کیے جائیں،گورنر اسٹیٹ بینک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (این این آئی) اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے گورنر رضا باقر نے کہا ہے کہ ہمارے معاشرے میں خواتین گھر کے مالیاتی نظام کو سنبھالتی ہیں مگر اب انہیں آگے لانا ہوگا۔اتوار کو گیارہویں کراچی لڑیچر فیسٹیول میں خطاب کرتے ہوئے گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ بینکنگ سیکٹرمیں خواتین کومواقع فراہم کیے جائیں اور ان کی ضروریات کے حساب سے بینکنگ پراڈکٹس نکالی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں خواتین ہی گھر کے مالیاتی نظام کوسنبھالتی ہیں مگر اب ہمیں ایک سروے کروا کے ان کا فیڈ بیک لینا ہوگا کیونکہ دیگر ممالک میں 60 فیصد خواتین بینک اکاؤنٹ ہولڈر ز ہیں۔رضا باقرنے کہا کہ ہمارے یہاں صرف 17 فیصد خواتین بینک اکانٹ رکھتی ہیں، ہمیں ان کے لیے بینکنگ ٹیکنالوجی کو مزید آسان کرنا ہوگا۔یاد رہے کہ کراچی میں 28 فروری سے گیارہویں لٹریچر فیسٹیول کا پنڈال سجا جو آج رات تک رونقیں بکھیرے گا۔
گورنر اسٹیٹ بینک

مزید :

صفحہ اول -