نریندر مودی ہندوستانی شہریت کا ثبوت دینے میں ناکام
نئی دہلی(آئی این پی) وزیر اعظم نریندر مودی کی شہریت کے بارے میں سوال کرنے والے ایک بھارتی شہری کی طرف سے دائر آر ٹی آئی(رائٹ ٹو انفارمشین) کے جواب میں پی ایم او(وزیراعظم آفس)نے جواب دیا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے پاس شہریت کا کوئی ثبوت نہیں ہے لیکن پیدائشی طور پروہ ایک ہندوستانی شہری ہیں۔ جب سے بی جے پی حکومت نے شہریت ترمیمی ایکٹ منظور کیا ہے اس سے پہلے اور بعد بھی سی اے اے کے خلاف ملک بھر میں احتجاج جاری ہے اور بھارت کا ہر شہری پریشان ہے کہ اپنی شہریت کیسے ثابت کرے۔ سبھاونکر سرکار نامی شخص نے 17 جنوری 2020 کو ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی کا شہریت کا سرٹیفکیٹ مانگنے کے لئے آر ٹی آئی درخواست جمع کروائی تھی۔ ان کی آر ٹی آئی کے جواب میں پی ایم او کے سکریٹری پروین کمار نے لکھاکہ وزیر اعظم شری نریندر مودی شہریت ایکٹ 1955 کے سیکشن 3 کے تحت پیدائشی طور پر ہندوستان کے شہری ہیں لیکن ان کی شہریت ہونے کے ثبوت کے طور پر جو سرٹیفیکیشن رجسٹریشن کے ذریعہ شہریت کے لئے درکار ہے وہ موجود نہیں ہیں۔ وزیر اعظم کے دفتر کا ردعمل مبہم اور غیر واضح ہے۔ہندوستان کے شہری شہریت کے معاملے پر پریشان ہیں، یہاں تک کہ پی ایم او، وزیر اعظم نریندر مودی کے شہریت کا سرٹیفکیٹ دکھانے میں ناکام ہے۔”جو ہنس کے لئے اچھا ہے کیا وہ گیڈر کے لئے اچھا ہے؟‘سی اے اے کے نفاذ کے بعد اگر سرکاری اہلکار شہریت کی دستاویز طلب کریں تو شہری پیدائشی طور پر اپنے آپ کو شہری ہونے کا دعویٰ کر سکتے ہیں جیسا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے کیا گیا۔ لیکن سوال یہ ہے کہ کیا عام شہری کے اس طرح کے دعوے کو قبول کیا جائے گا؟
مودی ناکام