امریکہ طالبان معاہدہ عالم اسلام کیلئے باعث اطمینان،پاکستان شریعت کونسل

  امریکہ طالبان معاہدہ عالم اسلام کیلئے باعث اطمینان،پاکستان شریعت کونسل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آئی ا ین پی) پاکستان شریعت کونسل نے کہا ہے کہ امارت اسلامی افغانستان اور ریاست ہائے متحدہ امریکہ کے درمیان معاہدہ خوش آئند،پوری دنیاباالخصوص عالم اسلام کیلئے باعث اطمینان ہے،امریکہ نے تسلیم کر لیا کہ قوموں کو طاقت کے بل بوتے پر دبانا ممکن نہیں،افغان امن معاہدے کے اثرات پورے خطے پر مرتب ہوں گے اور نیٹو فوجوں کے انخلا کے باعث بدامنی اور دہشت گردی سے ہماری جان چھوٹ جائے گی،امارت اسلامی افغانستان کیساتھ معاہدے سے ثابت ہو گیا کہ طالبان ہی افغان قوم کے اصل نمائندہ ہیں،افغانستان کی مقامی قیادتوں کو بھی حقائق تسلیم کرتے ہوئے طالبان کی امارت میں متحد ہو جانا چاہئے تاکہ دوبارہ کسی کو ان کے ملک پر حملہ آور ہونے کی جرئات نہ ہو سکے،ان خیالات کا اظہار پاکستان شریعت کونسل کے امیر مفتی محمد رویس خان ایوبی،جنرل سیکرٹری مولانا زاہد الراشدی،نائب امیر مولانا عبدالقیوم حقانی،سیکرٹری اطلاعات مولانا عبدالرف محمدی اور دیگر سرکردہ رہنماوں نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کیا،انہوں نے کہا کہ معاہدے پر پوری افغان قوم جہاد کے کسی بھی مرحلے میں شریک رہنے والے مجاہدین،شہدا بالخصوص افغان طالبان مبارکباد کے مستحق ہیں کہ ان کی طویل جدوجہد رنگ لائی اور افغانستان کے عوام کی آزادانہ حیثیت تسلیم کر لی گئی،علمائے کرام نے کہا کہ افغان قوم بھی باقی قوموں کی طرح احترام کی مستحق ہے،اللہ پاک اس معاہدے کو دنیا میں امن،عالم اسلام کے اسلامی تشخص،افغانستان کے تہذیبی و نظریاتی امتیاز اور افغان قوم کی خود مختاری کیلئے مستقبل میں خیر و برکت کا ذریعہ بنائے۔
امریکہ طالبان

مزید :

صفحہ آخر -