وفاقی حکومت کا ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو تبدیل کرنے کا فیصلہ

  وفاقی حکومت کا ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو تبدیل کرنے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آن لائن)وفاقی حکومت نے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا،نئے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کیلئے سمری وزارت داخلہ نے وزیر اعظم ہاوس بھی بھجوا دی ہے آئندہ چند روز میں کیپٹن وسیم کو نیا ڈی سی اسلام آباد تعینات کئے جانے کا قوی امکان ہے۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ وفاقی حکومت نے نااہلی،بد انتظامی،اور ناقص کارکردگی کی بنا پر ڈی سی اسلام آباد حمزہ شفقات کو تبدیل کرنے کا فیصلہ ہے۔موصوف کے خلاف پچھلے چند ماہ سے اسلام آباد کے شہریوں اور باسیوں نے شکایات کے انبار لگا رکھے تھے کہ موصوف اسلام آباد میں قبضہ مافیا کی سپورٹ کر رہے ہیں جبکہ سوسائٹی مافیا کے ساتھ ساز باز بھی کر رکھی ہے جسکی وجہ سے شہریوں کے اربوں روپے ڈوب گئے ہیں۔ان الزامات میں صداقت سامنے آنے کے بعد وفاقی حکومت نے اسلام آباد انتظامیہ میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اسلام آباد انتظامیہ میں ایسے لوگ تعینات کئے جائیں گے جو اچھی شہرت رکھتے ہو،دیانتدار ہو اور پیشہ وارانہ فرائض کو غیر جانبداری سے ا نجام دے سکیں۔موجودہ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی تعیناتی کے دوران لال مسجد کا ایشو دوبارہ سامنے آیا ہے جسکو پاکستان میں تعینات تمام غیر ملکی سفارتکانوں نے خوفناک قرار دیتے ہوئے اپنی اپنی حکومتوں کو رپورٹیں بھجوائیں ہیں۔لال مسجد واقعہ کا دوبارہ سر اٹھانا ضلعی انتظامیہ کی بد انتظامی اور ناقص کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔واضع رہے کہ ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر) وسیم احمد اس وقت گوادر میں خدمات سر انجام دے رہے ہیں جو پیشہ وارانہ طور پر ایک قابل اور منجھے ہوئے بیوروکریٹ ہیں۔انہوں نے گوادر میں اپنی تعیناتی کے دوران گوادر پورٹ کے اطراف میں زمینوں پر قبضوں کے معاملات کو بھی حل کیا تھا جہاں مقامی شہریوں نے میرٹ پر فیصلے کرنے پر انہیں خراج تحسین بھی پیش کیا تھا۔
وفاقی حکومت

مزید :

صفحہ آخر -