سینیٹ کا اجلاس 2روزہ وقفے کے بعد آج دوبارہ ہوگا

  سینیٹ کا اجلاس 2روزہ وقفے کے بعد آج دوبارہ ہوگا

  



اسلام آباد(آئی این پی)اپوزیشن کی ریکوزیشن پر طلب کیا گیا سینیٹ کا اجلاس 2روزہ وقفے کے بعد (آج)پیر کودوبارہ ہو گا۔ اجلاس میں ملک میں مہنگائی، اپوزیشن کیخلاف انتقامی کارروئیوں، مقبوضہ جموں و کشمیر کی موجودہ صورتحال و دیگرامور پر بحث کی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق سینیٹ کا اجلاس چیئرمین صادق سنجرانی کی زیر صدارت (آج)پیر کو سہ پہر3بجے ہوگا،سینیٹ سیکرٹریٹ نے اجلاس کا ایجنڈا جاری کر دیا ہے۔ایجنڈے کے مطابق حکومت کی جانب سے جاری آرڈیننس قومی اسمبلی میں پیش کرنے کے باوجود قانون کے مطابق تاحال سینیٹ میں پیش نہ کرنے،خطے میں بدلتی ہوئی سیاسی اور سیکیورٹی کی صورتحال،مقبوضہ جموں و کشمیر کی موجودہ صورتحال،اپوزیشن کیخلاف انتقامی کارروئیوں،ملک میں گیس اور بجلی کی قلت،مہنگائی اور ملک میں بچوں کیخلاف بڑھتے ہوئے جرائم پر بحث کی جائے گی۔

سینیٹ

مزید : صفحہ آخر