اسد عمر نے سندھ حکومت پر کراچی کے فنڈز روکنے کا الزام عائد کر دیا

اسد عمر نے سندھ حکومت پر کراچی کے فنڈز روکنے کا الزام عائد کر دیا

  



کراچی (آئی این پی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر نے کہا ہے کہ کامیاب جوان پروگرام سے نوجوانوں کیلئے روزگارکے مواقع پیداہوں گے،خواتین کو20ارب روپے کے قرضے دیئے جائیں گے،ہنرمندپاکستان پروگرام کے تحت 5لاکھ افراد کو ہنر سکھایا جائیگا، کفالت پروگرام کے تحت 70 لاکھ خواتین کے ڈیجیٹل بینک اکاؤنٹ کھولے جائیں گے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسد عمرنے کہا کہ خواتین کو20ارب روپے کے قرضے دیئے جائیں گے،خواتین کوترقی کے مواقع دے کر معاشرے میں تبدیلی لائی جا سکتی ہے،ہنرمندپاکستان پروگرام کے تحت 5لاکھ افرادکوہنرسکھایاجائے گا۔وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ سے درخواست ہے کہ کراچی کو اس کا حق ضرور دیں، سندھ حکومت کراچی کے فنڈز روک کر بیٹھی ہوئی ہے لہٰذا وزیراعلیٰ سندھ کچھ تو کراچی کا بھی خیال کریں اور کراچی کے فنڈز فوری جاری کریں۔کراچی لیٹریچر فیسٹول کے تیسرے اور آخری روز فائینینشل انکلوڑن اینڈ وومن ایمپاورمنٹ پر سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر اور گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے شرکت کی۔بعد ازاں میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا تھا کہ۔

مزید : صفحہ آخر