بارہ مولا،بھارتی فوجی کے گھر میں آتشزدگی بیوی اور کتے کو بچاتے خود جھلس کر ہلاک

بارہ مولا،بھارتی فوجی کے گھر میں آتشزدگی بیوی اور کتے کو بچاتے خود جھلس کر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سرینگر(این این آئی) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے کیمپ میں واقع ایک آفیسر کے گھر میں آگ بھڑک اْٹھی، آفیسر اپنی اہلیہ کو بچانے کیلئے گھر میں داخل ہوا اور اہلیہ کیساتھ اپنے پالتو کتے کو بچالیا،تاہم اس دوران خود بری طرح جھلس گیا۔بھارتی آفیسر انکت بدھر راجہ کو ملٹری ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ واقعہ کی تحقیقات کیلئے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔
آتشزدگی

مزید :

صفحہ آخر -