کرونا وائرس سے گھبرانے کی ضرورت نہیں سندھ میں سکول 14مارچ کو کھل جائینگے:ناصر شاہ
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)صوبہ سندھ کے وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے کہا کہ کرونا وائرس کے معاملے پرگھبرانے کی ضرورت نہیں۔ حکومت سندھ نے کررونا وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لئے تعلیمی ادارے 13 مارچ تک بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ اس پر وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کے معاملے پر گھبرانے کی ضرورت نہیں کیونکہ احتیاطاً تعلیمی اداروں میں چھٹیاں دی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے پاس ایران سے آنے والوں کا ڈیٹا موجود ہے۔دوسری جانب محکمہ صحت سندھ کے مطابق سندھ میں کرونا وائرس کا آج کوئی نیا کیس سامنے نہیں آیا۔ 8 مشتبہ افراد کے ٹیسٹ کیے گئے اور تمام کے نتائج منفی ہیں۔ محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ احتیاطی تدابیر کے طور پر کیاگیا لہٰذا عوام پریشان نہ ہوں اور احتیاطی تدابیر پرعمل کریں۔
ناصر شاہ