لندن،عابد شیر علی کی تقریر کے دوران نعرے بازی،تقریب چھوڑ کر چلے گئے

لندن،عابد شیر علی کی تقریر کے دوران نعرے بازی،تقریب چھوڑ کر چلے گئے

  



لندن(مانیٹربگ ڈیسک)لندن میں منعقدہ کمیونٹی اچیومنٹ ایوارڈ میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما عابد شیر علی کی تقریر کے دوران شدید نعرے بازی کی گئی جس کے بعد وہ تقریب چھوڑ کر چلے گئے۔ایکسپریس نیوز کے مطابق لندن میں منعقدہ کمیونٹی اچیومنٹ ایوارڈ یں مسلم لیگ (ن) کے رہنما عابد شیر علی کی تقریر کے دوران شدید نعرے بازی کی گئی۔تقریب کے کئی شرکانے اسٹیج کو گھیر لیا جس کی وجہ سے عابد شیر علی کو تقریر چھوڑ کر اسٹیج سے اترنا پڑ گیا اور وہ غصے میں تقریب ادھوری چھوڑ کر روانہ ہوگئے۔تقریب بدمزگی کا شکار اس وقت ہوئی جب پاکستان ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر نے عابد شیر علی سے کمیونٹی ایوارڈ لینے سے انکار کیا۔

عابد شیرعلی

مزید : صفحہ آخر