تحریک انصاف جنوبی پنجاب صوبے سے راہ فرار اختیار کر رہی ہے،نفیسہ شاہ

تحریک انصاف جنوبی پنجاب صوبے سے راہ فرار اختیار کر رہی ہے،نفیسہ شاہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلز پارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات نفیسہ شاہ کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف جنوبی پنجاب صوبے سے راہ فرار اختیار کر رہی ہے۔ ملتان کے مقامی ہوٹل میں میڈیا سے گفتگو کرتے نفیسہ شاہ کا کہنا تھا کہ سلیکٹڈ حکومت بنانے میں جنوبی پنجاب کے اراکین اسمبلی نے کردار ادا کیا اور اس حکومت نے ڈیرہ غازی خان کا ائیرپورٹ ہی نان فنکشنل کردیا۔ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن لیڈر ملک میں موجود نہیں، اصل اپوزیشن بلاول بھٹو ہی کر رہے ہیں۔ ملکی تاریخ کے سب سے نااہل وزیر شیخ رشید ہیں جو کسی بھی ٹرین حادثہ کے بعد عوام کے زخموں پر نمک چھڑکتے ہیں۔ اگر ریلوے کو بچانا ہے تو شیخ رشید کو گھر بھیجنا ہوگا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ریلوے ٹریک پر پھاٹک بنانا صوبائی حکومت کی ذمہ داری نہیں بلکہ ریلوے کا کام ہے۔ شیخ رشید نے ایم ایل ون کے منصوبہ کی تعمیری لاگت بھی بڑھا دی ہے اور اس منصوبہ کے فیز ون سے جنوبی پنجاب کو بھی نکال دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں زراعت مفلوج ہو چکی ہے، غریب آدمی مہنگائی کے ہاتھوں تنگ ہے۔ تازہ گیلپ سروے کے مطابق عوام حکومت سے چھٹکارہ چاہتی ہے۔
نفیسہ شاہ

مزید :

صفحہ آخر -