امریکی صدر کی پاکستان کیلئے تعریف سے کام نہیں چلے گا، رانا تنویر

امریکی صدر کی پاکستان کیلئے تعریف سے کام نہیں چلے گا، رانا تنویر

  



مریدکے (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء و چئیرمین پبلک اکاؤنٹ کمیٹی رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی تب کامیاب ہوگی جب امریکہ مسئلہ کشمیراور دیگر اہم امور حل کرے گا۔میڈیا کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ٹرمپ انڈیا سے محبت اور انویسٹمنٹ جبکہ پاکستان کی صرف تعریفیں کر کے ٹریپ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔امریکی صدر کے دورے پر بہت تبصرے ہو چکے، امریکی صدر کی پاکستان کیلئے تعریف سے کام نہیں چلے گا، ایسا نہ ہو ہم ٹریپ ہوجائیں۔ حکومت کی کامیاب خارجہ پالیسی کے حوالے پر رانا تنویر حسین نے کہا کہ حکومت اور عمران خان کی خارجہ پالیسی تب کامیاب سمجھتے ہیں جب امریکی صدر کشمیر اور دیگر حل طلب اہم ایشو حل کرواتے۔رانا تنویر حسین نے مزید کہا کہ میاں نواز شریف کی صحت بہت خراب ہے۔ وہ سمجھتے ہیں علاج کے بعد وطن واپس آئیں اور حکومت کو بھی چاہئے میاں نواز شریف کی بیماری پر سیاست نہ کرے۔

رانا تنویر

مزید : صفحہ آخر