مودی خطے کے امن کوتباہی کی طرف لے جارہے ہیں،فخر امام

مودی خطے کے امن کوتباہی کی طرف لے جارہے ہیں،فخر امام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (آئی این پی) چیئرمین کشمیر کمیٹی فخر امام نے کہا ہے کہ نریندر مودی خطے کے امن کوتباہی کی طرف لے جارہاہے،بھارتی حکمران عام آدمی پارٹی کی جیت کو برداشت نہیں کررہے،بھارت مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کو اقلیت میں بدلنا چاہتا ہے۔اتوار کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فخر امام نے کہا کہ 5اگست کو بھارت نے یکطرفہ اقدام کیا،بھارت مقبوضہ کشمیر میں غیرمسلموں کو آباد کرنا چاہتا ہے،بھارت مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کو اقلیت میں بدلنا چاہتا ہے۔بھارت میں مسلمانوں پر ظلم کیاجارہا ہے۔ ترقی کے لئے ہمیں سائنس و ٹیکنالوجی کو اہمیت دینا ہو گی۔
فخر امام

مزید :

صفحہ آخر -