امریکہ طالبان معاہدے میں پاک فوج کاکلیدی کردار، اعجاز الحق

امریکہ طالبان معاہدے میں پاک فوج کاکلیدی کردار، اعجاز الحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ہارون آباد (آن لائن) پاکستان مسلم لیگ ضیاء کے سربراہ سابق ایم این اے محمد اعجاز الحق نے افغان امریکہ معاہدہ کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ آج افغان مجاہدین ضیاء الحق شہید کی افغان پالیسی کو بھی خراج تحسین پیش کر رہے ہیں، اِس تاریخی فتح مبین کا سہرا پاک فوج کے جوانوں کی لازوال قربانیوں اور آئی ایس آئی کی بے مثال جرات و کردار کے سر سجتا ہے، افغان امن عمل میں پاک فوج نے اہم کردار ادا کیا،افغانستان کی یہ فتح کشمیریوں کیلئے ٹھنڈی ہوا کا جھونکا ثابت ہو گی، دنیا کو سمجھ لینا چاہئے کہ اب کسی بھی ملک میں غیر ملکی تسلط قائم نہیں رہ سکتا، یہی وجہ ہے کہ جب کسی نے بھی افغانستان میں گھسنے کی کوشش کی،منہ کی کھائی ہے،امریکہ افغانستان معاہدے کو دیر آئے درست آئے قرار دیتے ہوئے اس توقع کا اظہار کیا کہ یہ معاہدہ دنیا بھر میں امن و امان کو بہتر بنانے میں معاون ثابت ہو گا۔

اعجاز الحق

مزید :

صفحہ آخر -