16 ایس ایچ اوز کے تقرر وتبادلوں کے احکامات جاری

16 ایس ایچ اوز کے تقرر وتبادلوں کے احکامات جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی آپریشنز رائے بابر سعید نے 16 ایس ایچ اوز کے تقرر تبادلوں کے احکامات جاری کئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او کوٹ لکھپت انسپکٹر منور ڈوگر کو ایس ایچ او تھانہ بھاٹی گیٹ،سب انسپکٹر وقاص بخاری کو ایڈیشنل ایس ایچ او تھانہ کوٹ لکھپت،ایڈیشنل ایس ایچ او تھانہ فیصل ٹاؤن سب انسپکٹر رفیع اللہ کو ایڈیشنل ایس ایچ او تھانہ چوہنگ،انسپکٹر نصراللہ چٹھہ کو ایس ایچ او تھانہ اسلام پورہ،انچارج چوکی مین مارکیٹ سب انسپکٹر عبدالقادر کو ایڈیشنل ایس ایچ او تھانہ فیصل ٹاؤن،سب انسپکٹر نسیم انجم کو ایڈیشنل ایس ایچ او تھانہ گرین ٹاؤن، سب انسپکٹر فہیم امداد کو ایڈیشنل ایس ایچ او تھانہ سمن آبادانسپکٹر رضا ذاکر کو ایس ایچ او تھانہ ریس کورس، ایس ایچ او ریس کورس انسپکٹر شاہ زیب کو ایس ایچ او تھانہ گجر پورہ،ایڈیشنل ایس ایچ او تھانہ اچھرہ نیئر نثار کوایڈیشنل ایس ایچ او مناواں،ایڈیشنل ایس ایچ او تھانہ ملت پارک سب انسپکٹر عامر سہیل کو ایڈیشنل ایس ایچ او تھانہ اچھرہ،سب انسپکٹر اشتیاق احمد کو ایڈیشنل ایس ایچ او تھانہ ملت پارک جبکہ انسپکٹر عبدالماجد،انسپکٹر حافظ محمد طارق،سب انسپکٹر محمد اکرم خان،انسپکٹر منیر احمد کو پولیس لائن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ڈی آئی جی آپریشنز رائے بابر سعید نے تمام افسران کو فوری طور پر اپنی نئی تعیناتی کے مقام پر رپورٹ کرنے کا حکم دیا ہے۔
احکامات جاری

مزید :

صفحہ آخر -