عالمی ادارہ صحت کا کرونا وائرس کیخلاف پاکستان کے اقدامات پر اظہار اطمینان

  عالمی ادارہ صحت کا کرونا وائرس کیخلاف پاکستان کے اقدامات پر اظہار اطمینان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے چین سے پھیلنے والے کورونا وائرس کے خلاف پاکستانی حکومت کے اقدامات پر اطمینا کا اظہار کرتے ہوئے اس حوالے سے تعاون کا عزم کیا۔سرکاری نیوز ایجنسی اے پی پی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں ڈبلیو ایچ او کے نمائندے ڈاکٹر پالیتھا ماہی پالا کا کہنا تھا کہ‘حکومت کی جانب سے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے کیے گئے فوری اقدامات سے میں متاثر ہوا ہوں ’۔ان کا کہنا تھا کہ‘ڈبلیو ایچ اور ہر قدم پر تعاون کرنے کے لیے پرعزم ہے’۔عالمی ادارہ صحت نے مزید اعلان کیا کہ کورونا وائرس سے نمٹنے، مدافعتی اقدامات اور تیاریوں کے لیے حکومت سے مزید تعاون کریں گے۔

مزید :

صفحہ آخر -