چھٹے روزسرکاری حج سکیم کیلئے 66585 درخواستیں موصول

  چھٹے روزسرکاری حج سکیم کیلئے 66585 درخواستیں موصول

  



لاہور (ڈویلپمنٹ سیل)سرکاری حج سکیم کیلئے درخواستوں کی وصولی کا چھٹا دن ملک بھر کے 13 نامزد بینکوں میں 66585 حج درخواستیں وصول کی گئیں حج درخواستوں کی وصولی 6 مارچ تک جاری رہے گی درخواست گذار بینک سے مہر شدہ رسید لازمی طلب کریں کوائف میں غلطی کی صورت میں فورا بینک سے تصحیح کروائیں،ترجمان وزارت مذہبی امور۔سب سے زیادہ درخواستیں حبیب بنک 13ہزار 448درخواستیں موصول کرکے پہلے نمبر پر،مسلم کمرشل بنک 11ہزار359کے ساتھ دوسرے نمبر، پر یونائٹڈ بنک 10ہزار 312کے ساتھ تیسرے نمبر پر، میزان بنک 7ہزار 325کے ساتھ چوتھے پر، نیشنل بنک ً5ہزار161درخواستوں کے ساتھ پانچویں نمبر پر،الائیڈ بنک 5ہزار 15درخواستوں کے ساتھ چھٹے نمبر پر، بنک الحبیب3ہزار 49 درخواستوں کے ساتھ ساتویں نمبر پر، بنک الفلاح 1845درخواستوں کے ساتھ آٹھویں نمبر پر،بنک آف پنجاب1689درخواستوں کے ساتھ نویں نمبر پر،فیصل بنک 1562درخواستوں کے ساتھ دسویں نمبر پر، زرعی ترقیاتی بنک 1154درخواستوں کے ساتھ گیارویں نمبر پر، عسکری بنک 921درخواستوں کے ساتھ باہوریں نمبر پر، حبیب میٹروپولیٹن 641 درخواستوں کے ساتھ تیرہویں نمبر پر ہے۔درخواستوں کی وصولی کا سلسلہ آج بھی جاری رہے گا۔

درخواستیں

مزید : صفحہ آخر